شام میں الباب قصبہ کے قریب کل داعش کے حملے میں 30 شہریوں کی موت ہو گئی
اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع آج ترکی کی فوج نے دی۔ شام کے الباب
قصبہ کا شمالی حصہ ترکی کی سرحد کے قریب ہے۔ یہ حملہ داعش نے اس لئے کیا ہے
کہ لوگوں کو قصبہ سے فرار ہونے سے روکا جاسکے ۔ قابل ذکر ہے کہ داعش کے شدت پسندوں کو اس علاقے سے نکالنے کے لئے شامی باغی
ترکی کی فوج کی مدد سے کئی ہفتوں سے مہم چلا رہے ہیں۔ شامی باغیوں نے قصبہ
کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے۔